اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ 70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، پہلے ملک کو بحرانوں سے نکالیں، پھر سب کا احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اس کے بعد سب کا احتساب کریں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ 29 تاریخ کو تمام اہداف کا بتائیں گے، کچھ چیزوں کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، کچھ ابھی باقی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تھے تو معیشت کی حالت ٹھیک نہیں تھی، وزیرِ اعظم کو باہر جا کر جو کام کرنا پڑ رہا ہے وہ آسان نہیں ہے، ملک سے باہر جانے سے پہلے میں نے ہوم ورک کیا تھا۔

علی زیدی نے کہا کہ دو ایم اوز میرے پاس یو اے ای سے بھی آئے ہیں، جب چیزیں کھلیں گی تو سب سامنے آ جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کے میثاقِ جمہوریت کے تحت پی اے سی کا چیئرمین دیا گیا تھا، کے پی میں کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا تو کیوں اپوزیشن کا چیئرمین پی اے سی لگاتے۔

علی زیدی نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری ن لیگ قطری خط کا سہارا لے رہی تھی، آج اس سے مکر گئے، کلبھوشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن ن لیگ نے آج تک اس کا نام نہیں لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں