ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ایک معصومانہ سوال کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کیا ہے اور اسے معصومانہ سوال کہا ہے۔

علی زیدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں کچھ جماعتیں فرانسیسی سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

سابق وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ ٹی ایل پی، جے یو آئی جماعت اسلامی اب سب اتنی خاموش؟ بی ٹیمیں؟

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ فرانس سمیت دیگر ممالک میں نئے سفرا کی تعیناتیوں کی منظوری دی تھی، یہ منظوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سفارشات پر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری

جن سفرا کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی ان میں فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات، رضا بشیر تارڑ جاپان، عاصم افتخار احمد فرانس میں اور عائشہ فاروقی کو آئر لینڈ میں سفیر تعیناتی شامل تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں