جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ماضی کی حکومتیں ملک کو کنگال کر کے گئی ہیں: علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتیں ملک کو کنگال کر کے گئی ہیں، ہماری حکومت مجبوری میں آئی ایم ایف جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کر رہے تھے، انھوں نے پروگرام میں سوال اٹھایا کہ 70 سال میں ملک میں جو خرابیاں کی گئیں کیا اس کے ذمہ دار عمران خان تھے؟

[bs-quote quote=”ملکی معیشت کی گاڑی میں نہ انجن ہے نہ پٹرول، نواز شریف نے اسمبلی کے فورم پر جھوٹ بولا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”علی زیدی”][/bs-quote]

- Advertisement -

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکمت عملی میں تبدیلی کو یو ٹرن کہا جاتا ہے تو ٹھیک ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان وزیرِ اعظم بننے سے پہلے جو باتیں کر رہے تھے وہ اب بھی کہہ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں اپنا گھر بنانے کے لیے پیسے نہیں مانگ رہے، ملکی معیشت کی گاڑی میں نہ انجن ہے نہ پٹرول، نواز شریف نے اسمبلی کے فورم پر جھوٹ بولا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق


علی زیدی نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اب قطری خط سے بھی مکر گئے ہیں، جب کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا۔

خیال رہے کہ پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے آج برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل ہو گئے ہیں جو کہ پاک سعودی معاہدے کے تحت 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں