جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو پولیس سیکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ لاہور روانہ کردیا گیا۔

عالیہ حمزہ کی دو روز قبل عدالت سے ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت ہوئی تھی، انہیں گرفتاری کے بعد اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا.

عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: عالیہ حمزہ کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور

بعدازاں عالیہ حمزہ ملک اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سول جج ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نےسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور بعدازاں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں