بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شہر قائد کی ابترصورتحال پر ’بلاول آؤ کراچی تمہیں بلا رہا ہے ‘‘ کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کی ابترصورتحال پر’بلاول آؤ‘‘مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا شہری آؤ بلاول کراچی تمہیں بلا رہا ہے کے اسٹیکرز پوسٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کی ابترصورتحال پر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے ’’بلاول آؤ‘‘مہم میں شہریوں کوشرکت کی دعوت دے دی۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ شہری آؤ بلاول کراچی تمہیں بلا رہا ہے کے اسٹیکرز پوسٹ کریں، بلاول کہتےہیں زیادہ بارش ہوتوزیادہ پانی آتا ہے، ہم کہتے ہیں بلاول جب آتے ہیں تب کراچی صاف ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری تجویز ہے بلاول کراچی کےدورے کرتے رہا کریں، ہم بِلبلا رہا ہے، بلاول کراچی آؤ، شہر میں گٹر کے ڈھکن تو کیا گٹر بھی نہیں ہیں، سڑکیں ٹوٹی ہیں مگر کوئی مرمت کرتا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتےمیں بلاول آؤ پراسٹیکر بنا کر عوام کو دوں گا، عوام اسٹیکرز کےلیےہم سے رابطہ کرسکتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں