تازہ ترین

‘نااہل لوٹے سوائے واش روم اب کسی کام کے نہیں رہے’

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نااہل لوٹے اب سوائے واش روم کسی اور کام کے نہیں رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سازش کا ایک حصہ رول بیک ہوا ہے اب اس سازش کے دوسرے حصے کو بھی عوام کے سامنے لانا ہے، اس فیصلے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کے مزید چلنے کا جواز ہی نہیں بنتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں پیسہ لگا کر بولی لگا کر وفاداری خریدتی ہیں، ان جماعتوں نےسیاست کو کاروبار بنالیا ہے،ضمیروں کی بولی لگتے ہوئے قوم نے دیکھا، ملک میں سیاسی پارٹیاں حکمرانی کرتی رہیں، لیکن عمران خان نے اس قسم کی سیاست اور ان لوگوں کیخلاف اولین جہاد کیا۔ میں قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ اب یہ لوٹے سوائے واش روم کے کسی اور کام کے نہیں رہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ وہ کہتےہیں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کرو وہاں پٹرول پر فیصلے ہونگے، یہ کیسا ملک میں بھونڈا مذاق چل رہا ہے اب ایک دن کا بھی جواز باقی نہیں رہا، اعلان کریں اور نئے الیکشن کی جانب قوم کو لے کر جائیں۔

Comments

- Advertisement -