تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کےتحت نااہلی بنتی ہے، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کے تحت نااہلی بنتی ہے اسی لیے 20 منحرف ارکان کیخلاف ڈس کوالیفکیشن ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں عامر کیانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کے تحت نااہلی بنتی ہے اسی لیے 20 منحرف ارکان کیخلاف ڈس کوالیفکیشن ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں بکنےکی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ غیر آئینی کام ہوا ہے، اسوقت63 اے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی رکن منحرف ہو پارٹی چھوڑے تو ریفرنس اسپیکر کو جمع ہوتا ہے، ان کے ایکشن سے ثابت ہوا کہ انہوں نے فلور کراسنگ کی، ایم این ایز براہ راست بتا رہے ہیں کہ کتنی آفرز ہو رہی ہیں، ایک منحرف خاتون نے اینکر سے کہا کہ 23 کروڑ سے زندگی اچھی گزر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں حرام کاپیسہ استعمال کر کے لوگوں کی وفاداریاں خریدی گئیں، دوسری جانب باہر سے براہ راست سیاست میں مداخلت نظرآتی ہے۔ ہم نےدیکھا کہ کس طرح ویڈیوز پر پیغامات دیے گئے، سندھ ہاؤس میں لوگوں کو بند کر کے انہیں بٹھایا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے صدر کو ایڈوائز دی جس پر  اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، آج کی آئینی حیثیت ہے کہ ایاز صادق اور باقی سب اسمبلی کاحصہ نہیں، ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کا خیال رکھنا چاہیےتھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگلےعام انتخابات میں 89دن رہ گئے ہیں، اس وقت تازہ الیکشن کے لئےعوام کے پاس جایا جانا چاہیے، ہم نے گزشتہ24 گھنٹے میں لوگوں کا جوش ولولہ دیکھا ہے، پاکستانی قوم ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، ایک سیاسی پارٹی کہتی ہے کہ پی ٹی آئی غیرمقبول ہوگئی کوئی ٹکٹ نہیں لےگا، ہم جلد ازجلد الیکشن میں جانا چاہتے ہیں آپ کیوں بھاگ رہے ہیں، گھوڑا اور میدان دونوں حاضر ہیں، نئےالیکشن میں عوام جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہونا چاہیے۔

اسد عمر نے بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلالی ہے۔

Comments

- Advertisement -