ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے گزشتہ روز کے بیان پر رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں عمل دخل نہیں بیان کو پارٹی پالیسی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی پارٹی پالیسی دینے کے اصل مجاز ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی متعدد مرتبہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں عمل دخل سے متعلق وضاحت کرچکے ہیں، بشریٰ بی بی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جانے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کل جو بیان آیا اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی نہیں ہو سکتی، سعودی عرب نے کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا ہمیشہ پاکستان کیلیے دروازے کھولے، آج سعودب عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کھل کر پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ منصوبے لے کر آئیں ہم تو انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ زہر آلود بیان دے رہے ہیں جس کے پاکستان کو نقصان کا ان کو اندازہ نہیں، جس دوست بھائی کا یہ رویہ ہو ان کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے؟

واضح رہے کہ بانی نے حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کسی اور پر یہ الزام لگادیا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ کو فون کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔

بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا یہ آپ کس شخص کو لے آئے ہیں ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، باجوہ کو کہا گیا ہم تو اس ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے آئے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا اور بانی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں