جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں استعمال ہونے والے گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی  رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں استعمال ہونے والے گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی، ملزمان جائے وقوعہ سے سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

پولیس نے بتایا کہ قتل میں استعمال کی گئی گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ڈاکٹرشاہد پرفائرنگ کرنے والے شخص سمیت چار افراد موقع پرموجود تھے۔

ملزمان جائے وقوعہ سے سفیدرنگ کی گاڑی میں فرار ہوئے، جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں کی جیوفینسنگ کرائی جارہی ہے۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔

پولیس کو مقتول کےحوالے کسی کیساتھ دشمنی یاتنازع کےشواہد نہ مل سکے جبکہ جس جگہ قتل ہوا وہاں چند فاصلے پر لگاایک کیمرہ بھی خراب نکلا۔

پولیس نےویلنشامیں داخل گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کاریکارڈ حاصل کرناشروع کردیا ہے تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیا ٹاؤن میں نمازجمعہ کےبعد خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں تھیں ،مقتول بیٹے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کےبعد گھر جارہے تھے، مقتول شاہد صدیق پر چھ ماہ پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں