بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مریم اپنے والد اور چچا کو مشورہ دیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔، پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے حکومت سے مذاکرات کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تجویز پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے اے ٹی سی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کو ناکام کرانا چاہتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں مریم نواز کو تجویز دیتا ہوں کہ وہ اپنے والد نواز شریف یا چچا شہباز شریف کو کہیں کہ یہ لوگ مذاکرات بند کرا دیں۔ ہم تو جیلوں میں پڑے ہیں، مزرید کچھ عرصہ اور گزار لیں گے۔

- Advertisement -

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہلی ترجیح ہے اور یہ مذاکرات ملک کے مفاد میں ہو رہے ہیں، اس لیے ان کو جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، لیکن جیل حکام نے مجھے جانے نہیں دیا۔ یہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی توہین ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ میں ایوان بالا میں پنجاب کا نمائندہ ہوں۔ چاہتا ہوں صدر زرداری اور پی پی چیئرمین اس کا نوٹس لیں۔

پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے کیا مطالبہ کر دیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں