تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘ پٹرول پر 60 روپےبڑھا دیے، اب میاں صاحب کے دل میں درد نہیں ہوا؟ ‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پٹرول پر 60 روپے بڑھا دیے اب میاں صاحب کے دل میں درد نہیں ہوا؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کہتی تھی پٹرول پر ایک روپیہ بڑھانے پر میاں صاحب کے دل میں درد ہوتا ہے، موجودہ حکومت نے یکدم 60 روپے پٹرول پر بڑھا دیے ہیں کیا اب میاں صاحب کے دل میں درد نہیں ہوا؟۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر نے ملک میں فساد اور جھوٹ پھیلانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، ان کو اصل مسائل کی فکر نہیں، ان کی توجہ تو جعلی آڈیوز اور ویڈیوز پر مرکوز ہے، چوروں کی 13 جماعتیں ساتھ بیٹھی ہیں، اب کیسی گرینڈ ڈائیلاگ کی بات، اب تو مہنگائی مکاؤ مارچ کی کوئی کالیں بھی نظر نہیں آرہیں، حمزہ شہباز کے اقتدار کو دوام دینے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، حلقہ بندیاں،ووٹوں کی منتقلی اور دیگر ہتھکنڈوں پر ہماری نظر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مودی کی ترجمان نے نبیؐ کی شان میں گستاخی کی، ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، گستاخانہ مواد پر پوری مسلم دنیا سے ردعمل آرہا ہے، لیکن اس حکومت کی جانب سے گستاخی پر ڈھیلی ڈھالی مذمت کی گئی، حکومت خاموشی سے ٹوئٹ کرکے بری الذمہ نہیں ہو سکتی، ڈھیلی ڈھالی مذمت پر حکومتی رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر قرارداد منظور کروائی، اقوام متحدہ میں بھرپور اندازمیں مقدمہ پیش کیا تھا، ناموس رسالتﷺ کیلئے عمران خان نے اقوام متحدہ میں بات کی، لیکن موجودہ حکمرانوں پر مودی سے یاری بھاری آچکی ہے، حکومت اپنے دوست مودی کو فیور دینے پرتلی ہوئی ہے، نیپال میں مودی کے ساتھ ملاقاتیں سب نظرآرہی ہیں، آج بھارتی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ نظر نہیں آرہا، گستاخی پر آج کوئی اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان بھی نہیں کررہا، اس معاملے میں حکومت اپنے ذاتی تعلقات کو آڑے نہیں آنے دے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ گستاخی پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے، پوری دنیا میں مسلم قیادت اکٹھی ہوتی ہے، ہماراایمان ہے ختم نبوتﷺ سےہم سب کومحبت ہے، کشمیر پر مظالم سب دیکھ رہے ہیں، بھارتی تارکین وطن کو خطرہ ہوچکا ہے، پاکستان میں کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے، موجودہ حکومت کوچاہیے اپنی ترجیحات درست کرے، کابینہ نے بھارت میں تجارتی کونسلر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی اسے واپس لینا چاہیے تھا۔

Comments

- Advertisement -