منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکے ہیں،رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نواز شریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرانے کےلیےدرخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،  پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے ایف آئی آر کٹوانے کی درخواست سی پی او فیصل آباد کو دی۔

متن کے مطابق نوازشریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی، ممبئی حملہ کے متعلق پاکستان کے خلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، میاں نوازشریف کے خلاف آئین سے غداری اور ملکی سالمیت کے لیے خطرہ پیدا کرنے پر کا مقدمہ درج کیا جائے۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف مودی کی زبان بولتے ہیں، مودی سے یاری اور ملک سے غداری کرتے ہیں، نواز شریف کی زبان ملکی اداروں کے خلاف قینچی کی طرح چلتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ اور شدت اختیار کر گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکےہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں