لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہورکی دونوں سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی.
ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں کیا.
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا کہ دھاندلی کے ماسٹرمائنڈ سعدرفیق پوری طرح عیاں ہوگئے ہیں، شہبازشریف پرنیب کیسز ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کا ماہانہ خرچہ پچپن لاکھ ماہانہ تھا، مگر عثمان بزدار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑی تبدیلیاں کیں، اب یہ صرف نو لاکھ ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نہ صرف لاہور، بلکہ پورے پنجاب میں اپنی سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی.
مزید پڑھیں: ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کودانتوں سےکھولنی پڑ رہی ہیں ،فیاض الحسن
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ لوٹ مارکرکے ارب پتی بننے والوں کو ہر صورت سزا ہونی چاہیے.
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو ادارے بریف کرتے ہیں، اس لیے وزرا کو خبر ہوتی ہے کہ کون شکنجےمیں آنے والا ہے، اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں.
یاد رہے کہ کل بہ روز اتوارقومی اسمبلی کی بارہ سمیت 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، جن میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔