پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات : رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کو بیلٹ بکس کھولنے کی کوشش مہنگی پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کوبیلٹ بکس کھولنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، پریزائیڈنگ افسر نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کیخلاف بیلٹ بکس کھولنے کی کوشش پر سولجربازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پریزائیڈنگ افسر آصف علی کوریجو کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور الیکشن ایکٹ 2017 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پریزائیڈنگ افسرآصف علی کوریجو نے بتایا کہ میں عملے کے ہمراہ پولنگ کےعمل میں مصروف تھا ، دوپہر 12 بجے پی ٹی آئی امیدوار فردوس شمیم کمرےمیں داخل ہوئے اور کمرےمیں موجودبیلٹ باکس سے چھیڑ چھاڑکرکے سیلیں نکالنے لگے۔

علی کوریجو کا کہنا تھا کہ میں نےمنع کیاتومجھےدھکے دے کر ہٹاتےرہے، میرےروکنےپربھی وہ بازنہیں آرہےتھے تاہم بعد ازاں فردوس شمیم نقوی وہاں سے بھاگ گئےاورپولنگ کاعمل جاری رہا۔

پریزائیڈنگ افسر نے مزید بتایا کہ تمام واقعہ اپنے افسران کو بتایا اب رپورٹ درج کرانے آیا ہوں، کارسرکار میں مداخلت قاضی خدا بخش اسکول ایسٹ یوسی ٹومیں کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں