لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما افتخار درّانی نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے کو کرپشن سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درّانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ وزیرِ اعظم کو آج خطاب کرنا تھا۔
[bs-quote quote=”ن لیگ اور پی پی مقدمات ماضی کے دورِ حکومت کے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”افتخار درّانی”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کو اگر کوئی کام کرنا ہوتا ہے تو اس کے لیے ایک طریقۂ کار کے تحت چلنا پڑتا ہے، وزیرِ اعظم کے خطاب کا تاثر دیا گیا۔
افتخار درّانی نے کہا کہ پراسیکیوشن کو مضبوط کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ عوام کے پیسے ضائع نہ ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی مقدمات ماضی کے دورِ حکومت کے ہیں، آصف زرداری کے مقدمات کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہا ہے، اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک فوری بحران سے نکل چکا ہے: وزیرِ خزانہ
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمات حکومت نے نہیں بنائے، بلکہ حکومت جب مقدمات بنائے گی تو سب کے سامنے ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں وائٹ کالر کرائم کی نشان دہی کے لیے ماہرین موجود نہیں ہیں، آج ایک اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے تجاویز آئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عوام کے پیسے کو کیسے بچایا جائے۔