لاہور : ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ سفید کلر کی گاڑی نے ٹکر ماری۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں این اے135 کے پی ٹی آئی ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ کنال روڈ نیوکیمپس کے قریب پیش آیا۔
ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ سفید کلر کی گاڑی نےٹکر ماری تاہم 15 پر کال کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیوراور سوار افراد محفوظ رہے۔
یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےساتھ ایساہی حادثہ ہوا تھا، حادثے میں وہ زخمی ہوئے تھے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔