تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے، فیاض چوہان

پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر کو منحرف ارکان کے معاملے پر پٹیشن فائنل کروں گا، پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نااہل ہوجاتا ہے، منحرف ارکان کاپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی، وہ اپنے فیصلے کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینگے، میں عدالت سے گزارش کروں گا وہ مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں پرفیصلہ دے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اسپیکر سیکرٹریٹ سے باغی ارکان کے خلاف ریفرنس آج مکمل ہوکر چلا جائے گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کارروائی مکمل کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے گا، الیکشن کمیشن پندرہ روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوا تو مانا جائے گا، منحرف اراکین اسمبلی کوڈی سیٹ کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، پنجاب میں گلبرگ ہوٹل ضمیروں کی خرید وفروخت کامرکزبن گیا، ہمارے15 سے 20 افراد نےحمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، ہماری معلومات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر حمزہ شہباز سے مل چکے تھے۔

Comments

- Advertisement -