اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے تعلقات مزید بہتر بنائیں گے.
مراد سعید نے کہا کہ یہ امر ناقابل فہم ہے کہ اپوزیشن دوست ممالک کے کامیاب دوروں کو متنازع کیوں بنارہی ہے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکے وعدے پرعمل شروع ہوگیا ہے.
انھوں نے کہا کہ ہم نےغریبوں پربوجھ کم کیا، حکومت کی پالیسی سامنے ہے، احتجاج کےدوران توڑپھوڑکی فوٹیج وزارت داخلہ کومل چکی ہے، شرپسندوں کی نشان دہی ہوگئی، چند افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے.
اپوزیشن کا ردعمل
مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابہ جاری رہا، دوران تقریر مولابخش چانڈیوکی جانب سے اعتراض بھی اٹھایا گیا.
مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی گفتگوکےدوران ہم خاموش بیٹھے رہے، ان کے شور کا سبب یہ ہے کہ انھیں خوب پتا ہے، میں کیا بات کرنے جا رہا ہوں.
مزید پڑھیں: بادشاہ سلامت کا کلچر ہم نے ختم کردیا ہے: مراد سعید
انھوں نے اپوزیشن کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے تھے کہ ہم اندھیرےمٹا دیں گے، لیکن آپ نے عملاً کچھ نہیں کیا گیا.