ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

‘قیدی نمبر 804 چیئرمین پی ٹی آئی انشااللہ ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کیلئے پوری طرح تیارہے، قیدی نمبر 804 چیئرمین پی ٹی آئی انشااللہ ملک کےآئندہ وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کےطورپرٹوئٹس کےذریعےالیکشن تاریخ کامطالبہ کرتارہا، صوبائی اسمبلیاں جب تحلیل ہوئیں اسی دن90دن کےاندرالیکشن کامطالبہ کیا، وزیراعظم کی ایڈوائس پرقومی اسمبلی تحلیل ہوئی توبھی90دن میں الیکشن کامطالبہ کیا۔

عمر ایوب نے صدر کے خط پر کہا کہ صدرکی جانب سےالیکشن کی تاریخ کااعلان کرنےپرہمارا50فیصدمطالبہ پوراہوگیا، صدرنےاپنےاختیارات کےمطابق الیکشن کی تاریخ کااعلان کردیاہے، تاریخ کےاعلان کےبعدالیکشن شیدول جاری کرناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کوچاہیےکہ اب وہ عملدرآمدکرائے، 90دن کےاندرالیکشن کرانے کے ایجنڈے پر جو پارٹی کھڑی ہے ویلکم کریں گے ، آصف زرداری اوربلاول بھٹومیں کوئی ابہام ہےانہیں وضاحت کرنی چاہیے۔

عمر ایوب نے بتایا کہ الیکشن کمیشن غلط طریقے سے الیکشن میں تاخیرکررہاہے، سپریم کورٹ میں ہماری درخواست دائر ہے الیکشن کمیشن کوجواب دینا ہوگا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کاحالیہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کیخلاف چارج شیٹ ہے، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوکہاکہ کیوں صوبائی الیکشن میں تاخیرکی گئی۔

نوازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کی نظرمیں اشتہاری ہیں پہلے قانون کاسامناکرناہوگا، نوازشریف قانون کےسامنےسرینڈرکریں پھرصورتحال دیکھیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کیلئےپوری طرح تیارہے، قیدی نمبر804چیئرمین پی ٹی آئی انشااللہ ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں