اشتہار

‘گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بجلی کی قیمتوں پر اضافے پر ردعمل دیتے گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں پر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کرنےکیلئے ہر شعبہ میں ریکارڈ مہنگائی کی، بجلی کابنیادی ٹیرف 16 روپے تھا، اب 15 ماہ میں اضافہ کرکے 30 روپے کردیا گیا، گھریلو صارفین کو 50 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ، جب کہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں