اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن آف لیڈر شبلی فراز نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ کے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
شبلی فرااز نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف 32 ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث مستعفی ہو رہے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن میں شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر نمائندگی کریں گے۔ عمران خان نے دو روز قبل جوڈیشل کمیشن کے لیے بیرسٹڑ گوہر علی اور علی ظفر کے نام دیے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے باعث شبلی فراز اور عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔