پنڈی بھٹیاں: پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی رہنما کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے رہنما کی شناخت قمر جاوید گجر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قمر جاوید گجر پی پی39 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، اور وہ ہائیکورٹ کے وکیل بھی تھے، انہیں مسجد سے گھر آتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
دوسری جانب لاہور میں شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا، زخمی میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پراپرٹی کے تناز ع پر میاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔