جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

لاہور : پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کوقتل کردیا گیا، انھیں مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا،جس میں نامعلوم کار سوار گاڑی میں آئے اور پی ٹی آئی کابانی رکن اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیاء ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کےبعد خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں اور ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا اورڈرائیوربھی ساتھ تھے مگروہ محفوظ رہے، ڈاکٹر شاید صدیق کو چار گولیاں لگیں، وہ زخمی حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

رہنما پی ٹی آئی کی جوہرٹاؤن اور ویلنشیاء ٹاؤن میں رہائش گاہ تھی تاہم پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں