اشتہار

‘ آج زرداری کی سالگرہ ہے اللہ انھیں زندگی دے مگر اقتدار نہ دے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری ن لیگ کا تختہ ٹھونک کر دبئی بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج ان کی سالگرہ ہے۔ دعا ہے اللہ انہیں زندگی دے مگر اقتدار نہ دے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پیسہ لیکر یہ پنجاب حکومت بچانے آگئے ہیں۔ آصف زرداری ن لیگ کا تختہ ٹھونک کر دبئی بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج ان کی سالگرہ ہے۔ دعا ہے اللہ انہیں زندگی دے مگر اقتدار نہ دے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نااہل ہونیوالے 20 میں سے 18 نے الیکشن لڑا تھا۔ 17 منحرف ارکان الیکشن ہار گئے۔ انھوں نے سپریم کورٹ کو متنازع کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے اسٹریٹجک میڈیا سیل بنا کر صحافیوں کو پہلے بھی پھنسایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سارا الزام اداروں پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ایسا نہیں ہوتا۔ آپ نے صرف لڑنا نہیں ہوتا بلکہ وجہ بھی بتانا ہوتی ہے۔ عدالتی فیصلوں سے سیاست کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ عام انتخابات جتنا جلدی ہونگے اتنی جلدی ملک میں استحکام آئیگا۔ الیکشن کی طرف جانا چاہیے اور لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ میرا خیال ہے اس معاملے پر کچھ بار لیڈرز کا بھی کردار ایکسپوز ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں