پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مداخلت کیا ہوتی ہے اور سازش کیا؟ وضاحت کے ساتھ بتادیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سازش اور مداخلت کی یہ وضاحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ مثال دیتے ہوئے پیش کی ہے۔
علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آپ سب کو آسان الفاظ میں سمجھا دیتا ہوں کہ جب اپنے پڑوسیوں کے نوکروں کو حکم دینا شروع کردیں تو یہ مداخلت ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب اپنے پڑوسیوں کے نوکروں کو حکم دینا شروع کردیں تو یہ مداخلت ہوتی ہے، پھر ان پر دباؤ ڈالنا شروع کریں تو یہ دھمکی ہوتی ہے۔
علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ جب ان کے نوکر آپ کی ہدایات پر عمل کرکے دھوکا دیں اسے سازش کہتے ہیں۔
آپ سب کو آسان الفاظ میں سمجھا دیتاہوں:
جب آپ اپنے پڑوسیوں کے نوکروں کو حکم دینا شروع کر دیں، یہ مداخلت ہوتی ہے۔
پھر آپ ان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیں، یہ دھمکی ہوتی ہے۔
لیکن جب ان کے نوکر آپ کی ہدایات پر عمل کر کے اپنے مالکوں کو دھوکا دینے لگیں، اسے سازش کہتے ہیں!#سازش_ہی_تھی
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 16, 2022