تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’حکومت سیلاب زدگان کو چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہمنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت سیلاب زدگان کو چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب حکومت کے مشیر اطلاعات عمر چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی وسائل کو بے دردی سے اپنی عیاشیوں اور سیر سپاٹے پر خرچ کیا جا رہا ہے، شہباز زرداری حکومت سیلاب زدگان کو چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہے اس ڈاکوؤں کے ٹولے کو سیلاب میں ڈوبی قوم نظر نہیں آرہی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اضافی ٹیکس اکٹھا کرکے عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگایا اور قوم کو بجلی و پٹرول پر سبسڈی دی۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جہاز بھر قومی مجرم نواز شریف کے دربار میں حاضری کیلئے پہنچ جاتے ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 25 لوگوں کا مجمع لیکر پیرس اور کینیڈا پہنچا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -