اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

مینڈیٹ چوری کرانے پر چیف الیکشن کمشنر کو سخت سزا ملنی چاہیے، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرانے پر چیف الیکشن کمشنر کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں ہمارا میڈیٹ چوری کیا گیا اور جیتنے والوں کو ہرایا گیا، مینڈیٹ چوری کرانے پر چیف الیکشن کمشنر کوسخت سزا دینی چاہیے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پُر امن احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ہمارے دور میں بلاول، مولانا فضل الرحمان، ن لیگ نے مارچ کیا مگر ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا لیکن آج پُر امن احتجاج کرنے پر بھی ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو 9 ماہ بعد 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف دہشتگردی کے بے بنیاد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں