اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

احتجاج کیلیے اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی رہنما ذین قریشی، عامر ڈوگر ودیگر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے لیے ملتان سے اسلام آباد جانے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت 1250 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملتان میں نجی ہوٹل کے باہر سے اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی مارچ کا آغاز کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے دھاوا بول دیا اور موقع سے کئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے رہنماؤں میں ذین قریشی، عامر ڈوگر، ندیم قریشی، وسیم بادوزئی، معین الدین قریشی اور رانا طفیل نون شامل ہیں۔

- Advertisement -

گرفتار رہنماؤں کے ساتھ 200 سے زائد کارکنوں کو بھی قادر پوراں کے قریب ہوٹل کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملتان ڈویژن میں گرفتار کارکنوں کی تعداد 1257 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی ایم این اے رائے حسن نواز خان اور 16 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ شرق پور شریف سے پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد اور پنجاب کے داخلی وخارجی راستے مکمل طور پر سیل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں