جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی گرفتاری غیر قانونی قرار، پولیس افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 پولیس افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں غیرقانونی گرفتاریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی ، عدالت نے پانچوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

- Advertisement -

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 5 پولیس افسران کو توہین عدالت نوٹسز جاری کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں پیش کیے گئے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کاحکم دیا۔

خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل حدود کے اندر کسی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

اس سے قبل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمرایوب اور راجہ بشارت سمیت اڈیالہ جیل سے گرفتار پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو رہا کردیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے باوجود گرفتاری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، ان کو پہلے اڈیالہ چوکی اور رات پولیس لائنز میں رکھا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں