تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”امپورٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہیں“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور حماد اظہر نےحکومت کی جانب سے ایک ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کرنے پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف حکومت نے ایک ہی ہقتے میں 60 روپے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، دوسری طرف بھارت روس سے سستا تیل خرید کر اپنے لوگوں کے لئے قیمتیں کم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی قیمت اب پھر قوم ادا کرے گی، امپورٹڈ حکومت کی روس سے بات کرتے بھی ٹانگیں کامپتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ساٹھ روپے اضافہ اور بجلی میں سات روپے فی یونٹ اضافہ کا مطلب پاکستان کی مڈل کلاس کا خاتمہ ہے، اس حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اس بحران سے نبٹنے کی بجائے مخالفین کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج  کرانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ پھر اضافہ کردیا

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری بار 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت نے ڈبل سینچری کرلی ہے اور فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -