اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعےکی مذمت کی جارہی ہے ، سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسلاموفوبیا الارمنگ ہوتا جارہا ہے، یہ ایسا مسئلہ ہے، جس پر دنیا کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں، اسلام امن کا مذہب ہے ، اسلام دوسرے مذاہب کا احترام سکھاتا ہے، توقع ہے دوسرے بھی ہمارے مذہب کا احترام کریں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہادر نوجوان الیاس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں ، ناروے حکومت کو اہلیان پاکستان کا غم و غصہ اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں