اشتہار

قوم کو آئین کی بالا دستی مبارک ہو، پی ٹی آئی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ کے پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی وکلا اور رہنماؤں نے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے بعد عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج آئین کی فتح ہوئی ہے۔ عدالت نے آئین کے مطابق اکثریتی فیصلہ دیا ہے۔ قوم کو مبارک ہو کہ ایک بار پھر آئین کی بالا دستی ہوئی ہے۔ اب آئین اور قانون کے مطابق اس فیصلے پر عمل ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فیصلے میں کوئی ابہام نظر نہیں آ رہا ہے۔ آئین کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابندی ہیں اور عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ایگزیکٹو اتھارٹیز پر لازم ہے۔ فیصلے کے مطابق پنجاب کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان صدر مملکت کریں گے جب کہ خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ کا اعلان گورنر کریں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں میں 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں، متعلقہ ادارے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کریں

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں جن دو ججز نے اختلاف کیا ان کا موقف ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی اس سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ، حسان خاور نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب بھی بہانے کیے تو اسے عوام کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پوری قوم اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر پہرہ دے گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ جو انتخابی میدان سے راہ فرار اختیار کر رہے تھے اب انہیں عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں