جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ختم، بشریٰ بی بی نے مختصر خطاب کیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں قید میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہدایات پارٹی رہنماؤں تک پہنچا دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی زیرِ صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں علی امین گنڈاپور، شیخ وقاص اکرم اور عمر ایوب سمیت پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پردے میں رہ کر مختصر خطاب کیا اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ان تک پہنچائیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بات چیت کی۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم کی فائنل کال پر سخت احتجاج ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے 24 نومبر کو فائنل احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس کیلیے مذکورہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

چند روز قبل علیمہ خان نے بانی سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں فائنل احتجاج کیلیے 24 نومبر کی کال دی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو مینڈیٹ چوری کر کے گنے چنے لوگوں کو دے دیا گیا، ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں بٹھا کر وہ کیا گیا جو دل چاہتا تھا، 26ویں ترمیم کے ذریعے عوام کے حقوق چھین لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کیلیے تیاریاں مکمل ہیں، علیمہ خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اس بار کوئی واپسی نہیں ہے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں