جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کل اور آج بانی سے ملاقات کیلیے کوئی پی ٹی آئی رہنما نہیں آیا، جیل ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر جیل ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا۔

جیل ذرائع نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل اور آج جیل حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی قیادت نے آج معمول کی ملاقات کیلیے کوئی نام نہیں دیے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلیے ایک طریقہ کار پہلے سے وضع کیا گیا ہے، عمران خان سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے، پی ٹی آئی قیادت جیل حکام کو ملاقاتیوں کے نام بھیج دیتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات میں کیمرے اور سننے والے آلات نصب ہوتے ہیں

جیل ذرائع کے مطابق کل سے آج شام تک کسی کا نام نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی ملاقات کیلیے آیا، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات جیل حکام کی ڈومین نہیں، جیل مینول کے مطابق مقرر ایام میں ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں۔

دو روز قبل سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کو کئی دن گزرنے کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ دوسری میٹنگ کے بعد واضح طور پر عمران خان سے ملاقات کی اہمیت کا بتایا گیا تھا، مذاکراتی ٹیم کیلیے بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات کوئی قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بار بار اسپیکر آفس سے رابطہ کرنے کے باوجود مثبت جواب نہیں مل رہا، اس سے حکومت کی سنجیدگی اور اختیار کا اندازہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری نشست سے قبل بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو مذاکرات کا فائدہ نہیں ہوگا، بانی سے ملاقات حق ہے ہمیں رسائی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں