اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹوبیکولابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے، جس کی وجہ مریم اورنگزیب کے شوہر ہیں ، جو پاکستان میں سگریٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام اخبارات میں آدھے صفحے کے اشتہار ہیں، ٹوبیکولابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے۔
فواد چویدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلط حکومت واحدحکومت ہے جوتمباکو کو پذیرائی دے رہی ہے، اس کی وجہ ایک آسٹریلین شہری علی ترین ہیں، یہ کینڈی کرش چیمپئن کےخاوند گرامی ہیں ، لہذا مزید ٹیکس ریلیف اور حکومت کو اربوں کا ٹیکہ۔
تمام اخبارات میں آدھے صفحے کےاشتہار ہیں، ٹوبیکو لابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے، پاکستان کی مسلط حکومت واحدحکومت ہے جو تمباکو کو ایسی پذیرائی دے رہی ہےاس کی وجہ ایک آسٹریلین شہری علی ترین ہیں جو CandyCrush Champion کےخاوند گرامی ہیں لہذا مزید ٹیکس ریلیف اورحکومت کو اربوں کا ٹیکہ pic.twitter.com/vJpFBRzd9p
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 5, 2022
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا مریم اورنگزیب کے شوہر امپورٹڈ سگریٹ بنانے والی کمپنی میں کام کرتے ہیں ؟ مریم اورنگزیب کے شوہر پاکستان میں سگریٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟ کیا 2013،اب پھر مریم نے شوہر کی ایما پر مہنگے سگریٹ پر ٹیکس چھوٹ نہیں لےکردی؟ کوئی پوچھے گا؟
کیا مریم اورنگزیب کے شوہر ایک امپورٹڈ سگرٹ بنانے والی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور پاکستان میں اس سگرٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟
کیا 2013 کی حکومت میں اور اب ایک بار پھر میسنی باجی مریم اورنگزیب نے اپنے شوہر کی ایما پر مہنگے سگریٹ پر ٹیکس کی چھوٹ نہیں لے کر دی؟
کوئی پوچھے گا؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 5, 2022