اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں کی جے آئی ٹی میں پیشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروپیگنڈے کے الزامات پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان سمیت دیگر پارٹی رہنما مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ڈیڑھ گھنٹے جے آئی ٹی کے سوالات کے جوابات دیتے رہے، رؤف حسن اور شاہ فرمان بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے جبکہ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے وکلا پیش ہوئے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروپیگنڈے کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلیے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا، فیصل واوڈا

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 مارچ کو دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی نے طلب کیا، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کیے گئے۔

فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، شیخ وقاص اکرم کو بھی بلایا گیا تھا۔

الیکٹرانک جرائم روک تھام ایکٹ 2016 سیکشن 30 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جو انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں