تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پر ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائیگا‘

سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پر ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے اور پارلیمانی کمیٹی میں بھی اس مسئلے کا حل نہ نکلنے کے بعد آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب کی سیاسی صورتحال میں سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر نے ایک تنبیہی بیان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پر ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائےگا۔

سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ حالات انتہائی سنگین ہیں۔ ملک میں نہ آٹا ہے اور نہ ہی قبر کی زمین میئسر ہے۔ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

سابق وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ کا قابل اعتبار ہونا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلیے اپنی غیر جانبداری یقینی بنائے۔

 

Comments

- Advertisement -