پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

پنجاب، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں، کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرستوں کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے پنجاب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں، کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرستوں کی تیاری کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے قبل راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکول کے تھانوں میں پولیس کو فہرستوں کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، مرکزی قیادت، مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی، اسلام آبادسمیت کے پی کے راستے سیل کرنے کا بھی ٹاسک دے دیا گیا ہے، پولیس کو مرکزی رہنماؤں، کارکنوں کے گھروں اور دفاتر کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مرکزی شاہراہیں سیل کرنے کےلیے کنٹینرز کی بھی پکڑ دھکڑ کی ہدایت کی گئی ہے، بسوں، کوسٹرز کی بکنگ سے متعلق بھی پولیس سے اجازت لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 24 نومبر سے قبل راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ پر بھی غور کیا جارہا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہوٹلز اور مسافرخانوں کی نگرانی پلان میں شامل ہے۔

احتجاج اور ریلیاں روکنے کیلئے دیگر اضلاع سے بھی اضافی نفری راولپنڈی اور اٹک میں تعینات کی جائےگی، جلاؤ گھیراؤ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں