اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے فواد چوہدری کو موجودہ پارٹی قیادت پر تنقید سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں اور فواد چوہدری نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں نے فواد چوہدری سے کہا کہ ہمارا ایجنڈا بانی کو جلد از جلد رہا کروانا اور عوامی مینڈیٹ واپس دلوانا ہے۔
فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں نے فواد چوہدری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے علی امین گنڈا پور اور اسد قیصر رابطے میں ہیں۔