جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سے متعلق جواب مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حکومت سے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر سے متعلق جواب مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا ، جس میں رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کےتحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر سے متعلق اہم سوالوں کےجواب مانگ لئے ہیں۔

پی‌ ٹی آئی نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانی200ارب ڈالر پر 5سوالوں کے جواب مانگے، پہلاسوال: سوئس بینکوں میں پڑے دو سوارب ڈالرز کی واپسی کے بارے میں بتایا جائے؟ دوسرا سوال: سوئس بینکوں میں چھپائی گئی خطیر رقم کا انکشاف 9مئی 2014 کو وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں کیا تھا، وزیر اعظم نے سوٹزر لینڈ سے معلومات کے لئے کیا اقدامات کئے ؟

- Advertisement -

تیسرا سوال: وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور ایف بی آر کو رقم واپسی کی ذمہ داری کیوں نہیں سونپی؟چوتھا سوال: بتایا جائے بین الاقوامی معاہدے کے تحت سوٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟

عندلیب عباس نے مطالبہ کیا ہے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اکیس دن میں خط کا جواب دیں، رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کےتحت معلومات کاحصول بنیادی حق ہے۔


مزید پڑھیں : تحریک انصاف نے وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیل مانگ لیں


یاد رہے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا، جس میں وزیر اعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیل مانگی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کا حصول بنیادی حق ہے، بتایا جائے وزیر اعظم کی ذاتی رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ کیوں دیا گیا؟ وزیر اعظم کی کتنی رہائشگاہوں کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا ہے ؟حکومت پنجاب نے جاتی امرا کی سیکیورٹی لائیٹس کے لیئے تین سو چونسٹھ اعشاریہ چار کروڑ کی ادائیگی کیوں کی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں