پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس میں لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہوا۔ جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، اسد قیصر، پرویز خٹک، شہباز گل، اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی، علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ فواد چوہدری، حلیم عادل شیخ، شاہ فرمان، فیصل جاوید، وزیراعلیٰ محمودخان، فواد چوہدری، عامر کیانی، شاہ فرمان، بابراعوان بھی شریک تھے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں شفقت محمود ،علی محمد خان، اعظم سواتی ،فرخ حبیب ،عثمان ڈار بھی موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس کے بعد عمران خان لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں