لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لالہ موسیٰ میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج لالہ موسی کے لیے روانہ ہوگا، لالہ موسیٰ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور عمران خان کا خطاب دکھانے کیلئے اسکرین لگادی گئی ہے۔
عمران خان آج شام 4 بجے مارچ کے شرکا سے لالہ موسیٰ میں ویڈیولنک پر خطاب کریں گے۔
دوسری جانب اسدعمرکی قیادت میں مارچ دربارحضرت سلطان باہوپہنچ گیا ، جہاں صاحبزادہ محبوب سلطان ،امیرسلطان ، صاحبزادہ حبیب سلطان نےاستقبال کیا۔
جھنگ : اسد عمردربارپرحاضری کےبعدلانگ مارچ کا آغاز کریں گے ، مارچ گڑھ موڑ ،کوٹ بہادر،روڈسلطان،اٹھارہ ہزاری، ہیڈ تریموں اور ملہوآنہ موڑ سے گزرے گا۔
جھنگ شہر تک راستے میں پی ٹی ورکرز نے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا لئے گئے ہیں ،تحریک انصاف جھنگ میں بھی پاور شوکرے گی۔
اسد عمر جھنگ کی چرچ گراؤنڈ میں شام کو اجتماع سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام کاسمندرعمران خان کی قیادت میں اسلام آبادکا رخ کرے گا ،مارچ میں عوام باالخصوص فیملیز نے ریکارڈشرکت کی، اسلام آباد میں عدالت کی مختص کردہ جگہ پر تاریخی اورپرامن احتجاج ہوگا۔
کپتان آج انشاء اللہ #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ کے شرکاء سے لالہ موسیٰ میں ویڈیو لنک پر خطاب کرینگے-عوام کا سمندر عمران خان کی قیادت میں اسلام آبادکا رخ کریگا-مارچ میں عوام بالخصوص فیملیز کی ریکارڈ شرکت -اسلام آباد میں عدالت کی مختص کردہ جگہ پرتاریخی اور پرامن احتجاج ہوگا- انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 12, 2022