تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افواہیں دم توڑ گئیں، پی ٹی آئی رہنما حقیقی آزادی مارچ کیلیے روانہ

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی آئی آئی) رہنما خرم لغاری سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں اور وہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

خرم لغاری نے کہا کہ میراقافلہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے رواں دواں ہے ہم مونس الٰہی کی قیادت میں حقیقی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں لانگ مارچ میں آئیں اورملک کو دیوالیہ سے بچائیں اور ملک اور قوم کے خیر خواہ بنیں۔

واضح رہے کہ خرم لغاری سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں، عمران خان

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک پر  آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے نہیں ہے، مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونےچاہئیں، کوئی ہمیں نہ کہےکہ ہم کسی کی جنگ میں شامل ہوں، روس سستاتیل دے تو اپنی قوم کو مہنگائی سے بچا سکتا ہوں توکوئی حکم نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتاہوں، لوگ تماشا دیکھ رہےہیں قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے ، 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگا اس امپورٹڈ حکومت نے کی ہے۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 1100ارب روپے چوری اور کرپشن کے کیسز معاف کرارہےہیں قوم تماشا دیکھ رہی ہے، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے چوروں کو قبول نہیں کرےگی۔

Comments

- Advertisement -