تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کےمطابق پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلیے حکومت نے راولپنڈی اسلام آبا دمیٹرو بس سروس بند کیا ہے، یہ فیصلہ میٹرو بس سروس راولپندی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 مئی تک بند رہے گی اور اس کی بحالی یا مزید بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ حالات کے تناظر میں وفاقی انتظامیہ نے فیض آباد انٹر چینج کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لانگ مارچ، کھانے بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -