اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ملتان، ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر کو پولیس نے ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا ہے اس سے قبل عامر ڈوگر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کے اکثر رہنما انڈر گراؤنڈ ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم گرفتاری پر وفاقی حکومت ناخوش ہے جبکہ گھروں پر چھاپے، رہنماؤں کی عدم موجودگی پر اہلخانہ کو حراست میں لیا جانے لگا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد لیڈر اور کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں