اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا حکومت کو سینیٹ اورقومی اسمبلی میں ٹف ٹائم دینےکافیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو سینیٹ اورقومی اسمبلی میں ٹف ٹائم دینےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پانامالیکس اورکوئٹہ کمیشن کےحوالے سے منظر عام پر آنےوالی رپورٹ اوراس پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کےگزشتہ روز کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پاناما لیکس کے حوالے سےوزیراعظم پر لگے الزامات اور ان کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کو قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ میں بھی بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

پاناما ایشو کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بحث کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا چوہدری نثار سے استعفے کا مطالبہ

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری نثار سے استعفے کا مطالبہ کیاتھا۔ ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں