تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’کپتان کل راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے‘

پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا اسد عمر نے کہا کہ کپتان کل راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات سے متعلق پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مارچ کے سیکیورٹی، روٹس اور میڈیا پلانز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شرکا اجلاس کو بریفنگ دی گئی ہے کہ کوئٹہ اور جی بی سے حقیقی آزادی مارچ کے قافلے روانگی کیلیے تیار ہیں۔ کراچی سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ راولپنڈی کے لیے روانہ ہوچکا۔ عوام کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں کل پنڈی پہنچ جائیگی۔

اجلاس میں پنڈی میں شرکا کی رہائش، خیمہ بستیوں کے انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور حقیقی آزادی مارچ کے قافلوں کی راولپنڈی آمد کے پلان پر بھی گفتگو کی گئی۔

قوم حقیقی آزادی کے حصول کیلیے مکمل یکسو اور پرجوش ہے۔ ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے۔ کل پنڈی کا اجتماع سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور عمران خان انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -