اشتہار

حکومت قبل ازانتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی رشوت دی جارہی ہے، پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن کیس کے دس لاکھ نئے کنکشنز کے اجراء کا اعلان سیاسی رشوت ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے نواز شریف کو مافیا قرار دیتے ہوئے نا اہل کیا ہے: جہانگیر ترین اور فواد چوہدری کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، یہ اعلان (ن) لیگی عزائم کو واضح کرتا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کی خاطر عوام میں گیس کنکشنز کی تقسیم کے عمل کو روکا جائے، فوری طور پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) سے وضاحت طلب کیا جائے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کی صلاحیت اور نقطہ نظر کو یکسر فراموش کرنے کی کوشش کی، ووٹ خریدنے کے لیے رائے دہندگان میں وسائل تقسیم کیا جاہے جارہا ہے، لیکن الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہے۔

جہانگیر ترین کو صادق اور امین سمجھتا ہوں: پرویز خٹک

خیال رہے گذشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹرشوباز، عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے ان کے لئےکیا، آپ کے سفید جھوٹ عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے، شریف خاندان کو عوام فراڈیے کے طور پر جانتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں