اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نہیں مانتے، اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسٹریٹجی بنائی گئی ہے، کسی قیمت پر بھی موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مہنگائی کے مسئلے کو ہر شہر میں اٹھایا جائے گا، الیکشن کے اعلان کے علاوہ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، لانگ مارچ کی تاریخ ابھی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ آ رہا ہے، مزید 10 سے 20 روپے مہنگائی آئے گی، کاش وزیر اعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں پر بھی لوڈشیڈنگ ہو، 15 تاریخ تک مہنگائی کا طوفان مزید آ رہا ہے، ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ حکومت بڑی بے وقوف ہے، 25 تاریخ کو ظلم کی انتہا ہوئی، شیر علی نے کہا کہ 22 افراد کا قاتل ہے، ویڈیوز اداروں کو بھیجی ہے، عمران خان کو گرفتار کریں گے تو اس ملک میں کچھ اور ہی ہوگا، حکومت اپنے کیسز کو ختم کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں