اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے عمران خان کو پیش کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین عمران خان کو پیش کر دیے۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کے تمام 26 ارکان اسمبلی کے استعفے عمران خان کو پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اشارہ ملتے ہی استعفے دیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

اس موقع پر پارلیمانی پارٹی سندھ نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں پارٹی کی امانت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں